اہم خبریں

اداکارہ لائبہ خان نے شادی کر لی،اپنے شوہر کی تصویر شیئر نہیں کی؟

مکہ مکرمہ (اے بی این نیوز)پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان مکہ مکرمہ میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ انہوں نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں 11 جنوری کو مکہ میں ہونے والی نجی نکاح کی تقریب کی چند دلکش تصاویر بھی شامل تھیں۔29 سالہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا: “بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ ایک دعا کا جواب، ایک وعدہ پورا۔ ہمارا نکاح اللہ پاک کے لکھے ہوئے شہرِ امن اور برکت میں۔” انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی اور ماشااللہ اور الحمدللہ تحریر کیا۔

نکاح کے موقع پر لائبہ خان نے سادہ مگر پُر وقار سفید عبایا زیب تن کیا، جس پر سنہری دبکہ کا خوبصورت کام تھا، جبکہ سرخ دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جس پر “جواد کی دلہن” تحریر تھا۔ اداکارہ نے قدرتی اور بغیر میک اپ کے انداز کو ترجیح دی، جس نے ان کی سادگی اور بے ساختہ خوبصورتی کو مزید نمایاں کیا۔اہم بات یہ ہے کہ لائبہ خان نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر نہیں کی اور انہیں عوامی نظروں سے دور رکھا، جس پر مداحوں نے ان کی پرائیویسی کے فیصلے کو سراہا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔لائبہ خان پاکستانی ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اسٹار سمجھی جاتی ہیں، جنہوں نے کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کے معروف ڈراموں میں آفت، آس پاس، بیلگام سمیت دیگر سیریلز شامل ہیں، اور اب ان کی شادی کی خبر بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں  :شناختی سیکیورٹی مزید سخت بنانے کا فیصلہ، نظام تبدیل، انگوٹھےکا نشان ختم، نیا سسٹم آگیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں