اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد سدھو مستعفیٰ ہو گئے۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے بطور چیئرمین مسابقتی کمیشن (CCP) استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے انہیں نئے عہدے پر بطور چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) تعینات کیا گیا تھا۔ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کل اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، جبکہ ان کے جانشین کے تعینات ہونے تک مسابقتی کمیشن کے امور موجودہ ٹیم کی زیر نگرانی جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں :ایران میں بد ترین معاشی بحران،ایک امریکی ڈالر 15 لاکھ ریال کے برابر













