اہم خبریں

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،6خوارج جہنم رسید کر دیئے گئے

پشین (اے بی این نیوز    )پشین میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی میں سی ٹی ڈی کے 10 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہلاک دہشتگردوں میں ثنا اللہ آغا اور اس کے ساتھی شامل تھے، جو مختلف جرائم میں ملوث تھے، جن میں بھتہ خوری، قتل اور اغواء کے مقدمات شامل ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ یہ کارروائی دہشتگردوں کے خطرناک نیٹ ورک کو ختم کرنے اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کی گئی۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ مستقبل میں دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنائے جا سکیں۔

مزید پڑھیں  :سہیل آفریدی کیلئے اچھی خبر آگئی،بڑا ریلیف مل گیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں