ہری پور (اے بی این نیوز ) ہری پور ضمنی الیکشن کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف جاری نوٹس پر کارروائی کو عدالت کی جانب سے روک دیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے واضح کیا کہ اس معاملے میں وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔درخواست پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ارشد علی نے وکیل سے استفسار کیا کہ نوٹس پر الیکشن کمیشن کا کوئی فیصلہ آیا ہے یا نہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا۔
پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہری پور ضمنی الیکشن کے حوالے سے جاری نوٹس پر عدالت کا آرڈر واضح ہے اور الیکشن کمیشن آج کیس کی سماعت کرے، تاہم کوئی فائنل آرڈر نہ دے۔سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کے بعد بحث جاری ہے۔ بعض رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر دو یا تین دن میں تیراہ آپریشن یا متعلقہ کارروائی نہ روکی گئی تو نئی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
اس موقع پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج نوٹس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا ہے۔ فیصلے کے بعد سیاسی سرگرمیوں اور پارٹی موقف پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ 8 فروری کو ملک گیر ہڑتال کی تیاریوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے تشویش لاحق،بیرسٹر گوہر کا انکشاف













