اہم خبریں

مری سے اپ ڈیٹ،جا نئے وہاں پر برفباری بارے،راستے کھل گئے کہ نہیں؟

مری (اے بی این نیوز    ) ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی خوبصورت برفباری کے بعد پہاڑوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس سے وادی کا منظر مزید دلکش ہو گیا ہے۔ برفباری کے بعد مری اور گردونواح میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، تاہم سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق مری کے تمام راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ مری کی تمام اہم رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے کلیئر کر دی گئی ہیں اور کسی بھی مقام پر بندش نہیں ہے۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کے باوجود عوام اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سڑکوں کی بروقت صفائی، نمک کا چھڑکاؤ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل موسم اور ٹریفک کی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں، گاڑیوں میں برفانی زنجیریں رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
برفباری کے بعد مری میں ہوٹل انڈسٹری اور سیاحتی سرگرمیوں میں بھی رونق بڑھ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر برف سے ڈھکے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں  :گاڑی نمبر پلیٹس کی نیلامی ،خان 1 اور آفریدی 1،جا نئے کون نمبر لے گیا اور کتنی بولی لگی

متعلقہ خبریں