اہم خبریں

رمضان پیکیج کا اعلان، فی کس 10 ہزار روپے، جا نئے کیسے ملے گا

لاہور (  اے بی این نیوز    )رمضان المبارک کے موقع پر پنجاب حکومت نے مستحق افراد کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے نقد دیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانا اور غریب طبقے کو رمضان کے دوران سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق مستحق افراد یہ رقم بینک آف پنجاب کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور ون لنک نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی اے ٹی ایم سے نکلوا سکیں گے، تاکہ لوگوں کو لمبی قطاروں اور اضافی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پنجاب حکومت کے اس رمضان پیکیج سے تقریباً ایک کروڑ افراد مستفید ہوں گے، جبکہ صوبے کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے 20 لاکھ سے زائد نگہبان کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے، جن کے ذریعے نہ صرف نقد رقم کی وصولی ممکن ہو گی بلکہ اشیائے ضروریہ کی خریداری بھی کی جا سکے گی۔ ان کارڈز کو فعال بنانے کے لیے صوبے بھر میں 136 مراکز قائم کیے جائیں گے تاکہ مستحق افراد کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس رمضان پیکیج سے کم آمدنی والے خاندانوں کو براہ راست مالی مدد ملے گی اور روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں آسانی ہوگی۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رجسٹریشن اور کارڈ کے حصول کے عمل میں تعاون کریں تاکہ امداد شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچ سکے۔

مزید پڑھیں  :گاڑی نمبر پلیٹس کی نیلامی ،خان 1 اور آفریدی 1،جا نئے کون نمبر لے گیا اور کتنی بولی لگی

متعلقہ خبریں