کراچی(اے بی این نیوز)تاریخ میں پہلی بار پورے ملک سے سب سے سستا آٹا کراچی میں دستیاب ہے۔ کراچی میں ایکس مل ڈھائی نمبر آٹا 114 روپے کلو، فائن آٹا 125 سے 126 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔
پنجاب میں آٹے کی قیمت 142سے145 روپے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ ڈھائی نمبر فائن آٹا ڈیڑھ سو روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔ پشاور میں 150 سے 160 روپے فی کلو جبکہ کوئٹہ میں آٹا ڈیڑھ سو روپے تک دستیاب ہے۔ چیئرمین پاکستان فلارملزایسوسی ایشن سندھ زون عبدالجنید عزیز نے کہا کہ ہم نے حکومت سندھ کے ساتھ اسٹریٹیجی بنائی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں کم ہیں۔
عبدالجنید عزیز نے کہا کہ ہم شہریوں کوسستے آٹے کی دستیابی کے لئے کوشاں ہیں ،طلب اور رسد کے مطابق آٹے کی سپلائی کوبرقرار رکھاہواہے ،کہیں بھی آٹے کے حصول کے لیئے شہریوں کی لائنیں نظر نہیں آئے گی ۔
مزید پڑھیں۔ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری















