اہم خبریں

مری شدید برفباری کا امکان ، الرٹ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے مری میں آج رات سے شدید برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گرد و نواح میں برفباری کا یہ سلسلہ کل شام تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ برفانی طوفان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر مری انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق شاہراہوں کو کھلا رکھنے کے لیے ہائی وے مشینری اور نمک پاشی کرنے والی گاڑیاں مختلف چوک چوراہوں پر تعینات کردی گئی ہیں۔

سیاحوں کی سہولت کے لیے فسیلیٹیشن سینٹرز کو بھی فعال کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے۔ ڈی پی او مری کے مطابق شہر میں صرف اسنو چین لگی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر مقدمہ درج

متعلقہ خبریں