اہم خبریں

مری میں برفباری ،ہائی الرٹ ایمرجنسی پلان نافذ

مری( اے بی این نیوز    ) شدید برفباری کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ہائی الرٹ ایمرجنسی پلان جاری کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ تمام ریسکیو اسٹیشنز، ایمبولینسز، موٹر بائیکس، فائر اور ریکوری وہیکلز کو فیلڈ میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مری اور اس کے گردونواح کے سیاحتی مقامات پر خصوصی ریسکیو سکواڈز تعینات کر دیے گئے ہیں، جو سیاحوں اور شہریوں کی فوری مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ ڈی ای او انجینئر کامران رشید کی براہِ راست نگرانی میں عملہ مکمل الرٹ ہے جبکہ اضافی اسٹاف بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ ریسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کریں۔ شدید سردی اور برفباری کے دوران گرم لباس، کمبل اور ضروری سامان ساتھ رکھیں، جبکہ ہیٹر کے استعمال میں مکمل احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری، موسم کی صورتحال، ٹریفک اپ ڈیٹس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق معلومات کے لیے شہری ریسکیو ہیلپ لائن سے رابطہ کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ یہ اقدامات مری میں سیاحوں کی حفاظت، ہنگامی امداد اور موسم سرما کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

متعلقہ خبریں