اہم خبریں

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی

لاہور(اے بی این نیوز)مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلوگرام کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق برائلر گوشت کا پرچون ریٹ کمی کے بعد 504 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔

تاہم شہر بھر میں سرکاری نرخ نامے کے باوجود اوورچارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور متعدد علاقوں میں برائلر گوشت مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی سرکاری قیمت فارم ریٹ 320 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 334 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 348 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر عملی طور پر صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق انڈوں کا پرچون ریٹ 350 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل میں انڈوں کی ایک پیٹی 9,909 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کو خوش آئند مگر ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمی مہنگائی کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اوورچارجنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تاہم صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں حقیقی استحکام کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں۔میکسیکو: فٹبال میچ کے بعد گراؤنڈ میں فائرنگ، 11 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں