بھارت(اے بی این نیوز)ابھیشک شرما نے 14گیندوں پر نصف سنچری بنا کر بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
بھارتی بیٹر کی تیز ترین نصف سنچری کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے برتری حاصل کر لی۔
ابھیشک شرما نے 14 گیندوں پر نصف سنچری مکمل اور صرف 20 گیندوں پر 68 رنز بنا ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح بھارت کی جانب سے انہوں نے دوسری تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ان سے قبل 2007 میں یوراج سنگھ نے انگلینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی، اب دوسرے نمبر پر ابھیشک شرما ہیں، ہاردک پانڈیا 16 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ 17 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی ابھیشک شرما کے پاس ہے۔
مزید پڑھیں۔شمال مشرقی امریکا میں 8 افراد کو لیجانے والا نجی جیٹ تباہ















