راولپنڈی(اے بی این نیوز) راولپنڈی کے صوبائی حلقہ پی پی 10 کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی برادریوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی یونین کونسل چک بیلی خان کے علاقے پنڈوری اور یونین کونسل چونترہ کی ڈھوک مرزا اور داخلی چونترہ کی مرزا برداری پارلیمانی سکریڑی چودھری نعیم اعجاز کے قافلے میں شامل ہو گئیں۔
مسلم لیگ نواز کی جانب سے داخلی پنڈوری اور ڈھوک مرزا میں شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پارلیمانی سکریڑی چودھری نعیم اعجاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں پارلیمانی سکریڑی ایم پی اے چودھری نعیم اعجاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا،گل پاشی بھی گئی، پارلیمانی سکریڑی چودھری نعیم اعجاز نے مسلم لیگ نواز میں شامل ہونے والی برداریوں اور شخصیات سے اظہار تشکر کیا۔
شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سکریڑی چودھری نعیم اعجاز نے کہا کہ علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کریں گے، سڑکوں اور صحت کے منصوبوں پر کام جاری ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔
چودھری نعیم اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت کے ورکرز سے کوئی اختلاف نہیں ہے، سب کو ساتھ لے چلنے گے۔
مزید پڑھیں۔پاکستان ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں ؟ مشاورت کیلئے چیئرمین پی سی بی کی آج وزیراعظم سے اہم ملاقات متوقع















