اہم خبریں

مشہور برطانوی صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

برطانیہ(اے بی این نیوز)برطانیہ کے مشہور براڈکاسٹر اور صحافی سر مارک ٹلی 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، وہ برطانوی نشریاتی ادارے کے “وائس آف انڈیا” کے نام سے جانے جاتے تھے ۔

مارک ٹلی کو بھارت سے متعلق خبروں کا معتبر ترین رپورٹر اور تبصرہ نگار سمجھا جاتا تھا۔

مارک ٹلی 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے عینی شاہد تھے ، انتہا پسند ہندوؤں کی جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد انہیں کئی گھنٹے ایک کمرے میں گزارنے پڑے۔

مارک ٹلی نے بابری مسجد کی شہادت کو برطانیہ سے آزادی کے بعد سیکولرازم کو “سب سے بڑا دھچکا” قرار دیا تھا۔

انہوں نے بھارت میں قحط ، فسادات ، قتل و غارت ، بھوپال گیس سانحہ اور سکھوں کے گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے جیسے اہم واقعات رپورٹ کیے ۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں