اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ان دنوںبدنظری جیسی صورتحال کا سامنا ہے اور اس میں روحانی مدد لینے کی ضرورت ہے۔آپ کالے ماش کا صدقہ دیں اور اپنی نظر بھی لازمی اتاریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کچھ دِنوں سے اپنی موجودہ جگہ سے تبدیلی کا پروگرام بنا رہے تھے وہ اب پوری طرح سے کوشش کریں انشاءاللہ اُن کو تبدیلی کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے روز گار کے حوالے سے اب کوئی قدم اٹھانا ہے وہ اللہ کا نام لے کر بسم اللہ کریں انشاءاللہ ان کو بڑی کامیابی حاصل ہونے کی اطلاع مل جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دِنوں سے بیماری والے خانے میں چل رہے تھے اور بندش محسوس کر رہے تھے وہ اب انشاءاللہ بندش سے نجات حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ان بدلتے ہوئے حالات میں آپ کےلئے کافی کچھ ہے، آپ جس بھی موقع کی تلاش میں ہیں وہ اب آپ کے بے حد قریب موجود ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اِس وقت اپنوں کی مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ کو بے حد سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے اور کوشش کریں کے چند دِنوں کے لئے خاموشی
سے دوری اختیار کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کس مسئلے میں پڑے ہوئے ہیں آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ یہ کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے، غور کریں گے تو سمجھ میں آ جائے گا۔آج وارننگ والا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج بدنظری کا سامنا ہے راشن کی صورت میں صدقہ دیں نظر بھی اتاریں اور یا کریُم یا سلامُ کا ورد دن میں1000مرتبہ روزانہ کریں ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج آپ کو غیر متوقع طور پر کسی جگہ سے پیسوں کا حصول ممکن ہو سکتا ہے اور آپ کی ضرورت بھی انشاءاللہ پوری ہو گی اور قرض کے حوالے سے اچھا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے اردگرد ابھی سازشی لوگ موجود ہیں آپ کو بے حد محتاط چلنا ہو گا اور اپنے دِل کی بات کسی سے بھی نہیں کرنی،ان دِنوں بعد نمازِ مغرب گھر سے کم نکلیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا آج ایک اچھا دن ثابت ہو گا، آپ جس بھی پریشانی میں تھے اُس سے نکلنے کا موقع ملے گا اور ایک بڑی ضرورت بھی ضرورت ہونے کی اُمید ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اب حالات پھر بدل رہے ہیں آپ کو بحکم اللہ اچھا موقعے مل رہے ہیں اور آپ کی ذاتی ضرورتیں بھی غیبی انداز سے پوری ہونے کی بڑی امید موجود ہے۔

متعلقہ خبریں