بنوں (اے بی این نیوز) دہشت گردوں نے چشمی روڈ پر ڈومیل پولیس کی موبائل وین پر حملہ کیا جب کہ کھیسور مواصلاتی پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
پولیس حکام کے مطابق چشمی روڈ پر پولیس موبائل وین پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ ایس ایچ او صدر نواز خان بھی گاڑی میں موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے میریاں تھانے کی حدود میں واقع کھیسور مواصلاتی پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
12 جنوری کو بنوں میں پولیس نے ڈومیل تھانے کی حدود میں کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ شرپسندوں نے چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے فائرنگ کی تاہم بہادر پولیس اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد وہ فرار ہوگئے۔
ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا، وہ شرپسندوں کے خلاف لڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، انہیں چن چن کر مارا جائے گا اور انہیں چھپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
ایک ہفتہ قبل پشاور کے علاقے بیگو خیل میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس کے مشترکہ آپریشن میں تین خطرناک دہشت گرد مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:خوفناک ٹریفک حادثہ، جانی نقصان کی اطلاعات















