لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور حارث کو اپنی ٹیم کا ‘ایجنٹ’ قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر تنقید کی اور ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ کے دوران طیارہ حادثے کی علامات کا بھی حوالہ دیا۔
ایک صارف نے حارث رؤف کے ڈراپ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ہمیں ایونٹ میں اپنے سیکرٹ ایجنٹ کی کمی محسوس ہوگی، وہ ہمارے لیے اس وقت موجود تھا جب ہم پر مشکل وقت آیا’۔
Haris Rauf!! pic.twitter.com/t1TGedoj6v
— RVCJ Media (@RVCJ_FB) January 25, 2026
ہندوستانی ایکس صارفین نے آپریشن میراحق کے دوران ہندوستانی طیارہ گرنے کے واقعہ کا بھی حوالہ دیا اور ایک صارف نے جسپریت بمراہ کے حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن کی ایک مختصر ویڈیو کے ساتھ لکھا، “آخر کار حارث رؤف کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور بمراہ نے اسے گولی مار دی۔”
تیجیش نامی اکاؤنٹ نے لکھا، “بھارت کے لیے بڑا نقصان، حارث رؤف پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ اسکواڈ سے ڈراپ ہوگئے، تلک ورما نے ایشیا کپ 2025 میں اپنے کیرئیر کا باضابطہ طور پر خاتمہ کیا، ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ایم سی جی میں کیا اور پھر روہت شرما نے ورلڈ کپ 2023 میں کیا۔”
سرکل یونیورس نے لکھا کہ ’بھارتی فیورٹ حارث رؤف کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ بھارت کو میچ جیتنے میں مدد کی ہے، جب ہم سوچتے تھے کہ آج پاکستان جیتے گا تو وہ آکر بھارتی بلے بازوں کو چند آسان گیندیں کراتے تھے‘۔
Bad News for Indian FANS
India's favourite HARIS RAUF DROPPED FROM THE T20 WORLD CUP TEAM OF PAKISTAN.
BCz he always helped team #India to win the match, where we think that today Pakistan won, but he come & bowled some juicy delivers to Indian batters.
🤣😂🤣🤣#HarisRauf pic.twitter.com/9mkymVihjt— sports news (@CricUniverse7) January 25, 2026
ایک صارف نے لکھا کہ آکاش چوپڑا نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران پانی کے وقفے کے دوران پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر کو منتخب نہیں کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ہندوستانی کرکٹ شائقین میں بنگلہ دیش کے احتجاج کا بھی ذکر کیا گیا اور ہٹ مین ہٹس نے لکھا کہ ‘پاکستان نے بنگلہ دیش کی حمایت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے’۔
ستیہ پرکاش نے کہا کہ ‘حارث رؤف نے بنگلہ دیش کی حمایت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا’۔
Haris Rauf boycotted the T20 World Cup in support of Bangladesh. pic.twitter.com/Hxp9qbUmRV
— Satya Prakash (@_SatyaPrakash08) January 25, 2026
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عاقب جاوید نے حارث رؤف کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سوچتے ہیں کہ ٹیم کن کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے اور وہاں کون سا کمبی نیشن بہتر ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کافی عرصے سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں تاہم ماضی قریب پر نظر ڈالیں تو ایک مختلف کمبی نیشن بن رہا ہے۔ لہٰذا کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اور چونکہ سری لنکا میں مزید میچز کھیلے جا رہے ہیں اس لیے یہ ٹیم اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں سابق کپتان بابر اعظم کی واپسی ہوئی ہے جب کہ حارث رؤف اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:شیر افضل مروت کا عمران خان سےمتعلق اہم اعلان















