پشاور (اے بی این نیوز) سینیئر سیاستدان اور پاکستان تحریکِ انصاف کے باغی رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تنہا احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ پرامن انداز میں احتجاج کریں گے اور عمران خان کے حق میں آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو انہیں روکنے کا اختیار نہیں کیونکہ وہ آئینی دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔
"پولیس کی کیا مجال کہ میرا راستہ روکے؟ میں پرامن احتجاج کروں گا اور عمران خان کے حق میں آواز بلند کروں گا۔ ظلم کے سامنے نہیں جھکوں گا، نہ ہی خاموش رہوں گا! اگر راستہ روکا گیا تو میں اپنے حق کے لیے کھڑا رہوں گا۔"
شیر افضل مروت #PTI #protest pic.twitter.com/xq3flx2JTR— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) January 25, 2026
مزید پڑھیں:ٹی 20ورلڈ کپ، وزیر اعظم سےکل چیئرمین پی سی بی کی ملاقات















