کوئٹہ (اے بی این نیوز) بلوچستان کے سرد علاقوں میں شدید سردی اور بارش کے باعث آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان نے امتحانات ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر طلباء کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈل کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت کے امتحانات اب 6 فروری سے شروع ہوں گے۔
محکمہ تعلیم نے امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلباء اور والدین کو امتحان کے نئے شیڈول کے بارے میں بروقت آگاہ کریں۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک طلباء کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ جبکہ امتحانات شفاف اور منظم طریقے سے منعقد ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ڈی آئی خان افسوسناک واقعے کی اصل شناخت سامنے آگئی















