پشاور (اے بی این نیوز)ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں حملے کے لمحات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت 21 سالہ عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان دہشت گرد تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خودکش بمبار سفید چادر اوڑھے شادی کے پنڈال میں داخل ہوا۔
فوٹیج کے مطابق قبائلی رقص کے دوران خودکش بمبار اچانک پنڈال سے نکل کر عقب میں واقع ایک کمرے کی جانب گیا، جہاں علاقہ معززین موجود تھے۔ خودکش بمبار نے کمرے میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں کمرے کی چھت منہدم ہو گئی۔
دھماکے میں خودکش بمبار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ واقعہ امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے بھتیجے کی شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔
مزید پڑھیں:بنوں پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا















