کراچی (اے بی این نیوز)محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں کی گئی تبدیلی میں توسیع کر دی ہے۔
محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکول اب 4 فروری تک صبح 9 بجے کھولے جائیں گے، جبکہ اسکولوں کے بند ہونے کا وقت معمول کے مطابق ہی رہے گا۔
فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں شدید سردی کے باعث 11 جنوری سے 26 جنوری تک اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل صبح 9 بجے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق صوبے میں سردی کی جاری لہر کے پیش نظر طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں اس توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 کے لیے ورکشاپ کا انعقاد، کھلاڑیوں کی نیلامی















