لاہور (اے بی این نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ورلڈ کپ کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ پاکستانی حکومت کرے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونا چاہیے، بنگلہ دیش آئی سی سی میں برابر کا درجہ رکھنے والا ملک ہے، اگر پاکستان کے معاملے میں بھارت کو ترجیح دی جاتی ہے تو بنگلہ دیش کو بھی ملنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ 10 مئی کو بھی فیصلہ ہوا تھا، اس کے بعد ہم نے نہیں دیکھا کہ آگے کیا ہوگا۔
مزید پڑھیں:تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو نئی حکمت عملی بنائیں گے، سہیل آفریدی















