اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو آئی سی سی پاکستان پر سخت پابندیاں لگا سکتا ہے، بھارتی میڈیا

بھارت(اے بی این نیوز)بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو آئی سی سی اس پر سخت پابندیاں لگا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے دستبرداری کی صورت میں کرکٹ تنہائی کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق اگر پاکستان نے بنگلہ دیش کی حمایت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تو اس کے خلاف آئی سی سی سنگین کارروائی کر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی پہلے ہی پاکستان کے موقف کا نوٹس لے چکا ہے اور پاکستان پر سخت پابندیاں لگا سکتا ہے۔

ان پابندیوں میں تمام دو طرفہ سیریز کی معطلی، پاکستان سپر لیگ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار اور ایشیا کپ سے اخراج بھی شامل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنگلا دیش نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ کا حصہ بنا لیا ہے۔

مزید پڑھیں۔مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

متعلقہ خبریں