اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں ہائی رائزبلڈنگز کاابتدائی سروے کیا جس میں 15میٹر سے اونچی عمارتوں کو ہائی رائزعمارتوں میں شمار کیا گیا جبکہ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلام آباد میں 500سے زائد ہائی رائز عمارتیں موجود ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کی 50 فیصد سےزائد عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں پائے گئے، سرکاری اور نجی عمارتوں میں بلڈنگ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی جبکہ ہائی رائزبلڈنگز میں فائرالارم، فائرایکسٹنگرئشر، فائر ہوزریل جیسے بنیادی آلات میں غفلت سامنے آئی۔
کراچی کے 3 اضلاع میں عمارتوں کا سروے، 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈزون کی متعدد ہائی رائز عمارتوں میں بھی فائرسیفٹی کے آلات مکمل نہیں، فیڈرل سیکرٹریٹ کےمتعدد بلاکس میں فائرالارم اور آگ بجھانےکے دیگر آلات موجود نہیں جبکہ کراچی کمپنی میں واقع ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف 11،ایف 10، جی 13، جی14،گولڑہ موڑ میں بھی عمارتوں میں فائرسیفٹی انتظامات غیرموثر ہے جبکہ صرف بلیوایریا کی چند ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے سی ڈی اےکاشعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن ہائی رائزعمارتوں میں فائرسیفٹی چیک کا کرنے کا ذمہ دار ہے۔
مزید پڑھیں۔سردی کی شدت کے باعث تعلیمی ادارےصبح 9بجے کھولنے کا مطالبہ















