اہم خبریں

سابق سپر سٹار کرکٹر کے بیٹے کی گھریلو ملازمہ سےزیادتی کےالزام میں گرفتاری

لاہور(اے بی این نیوز) سابق سپر سٹار کرکٹر کے بیٹے نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سابق سپرسٹار کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان نے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو مبینہ طور پر فارم ہاؤس پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان قادر نے گھر پر کام کرنے والی ملازمہ کو فون کر کے بلایا کہ جلد کام پر آجاؤ۔ ملازمہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ پر آئی تو ملزم اسے گاڑی میں بٹھا کر فارم ہاؤس لے گیا۔

تھانہ برکی میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ صحافتی ذرائع نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس نے عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان قادر پر گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم سلمان قادر لاہور میں کرکٹ سکھانے کے لیے اکیڈمی بھی چلاتا ہے۔

مزید پڑھیں۔تھرپارکر: غذائی قلت ,مختلف امراض کے باعث45 معصوم بچےدم توڑ گئے

متعلقہ خبریں