کراچی ( اے بی این نیوز)کراچی میں شدید سردی کی لہر کے بعد نجی تعلیمی اداروں نے طلبہ کے لیے بڑی سہولت کی سفارش کر دی ہے۔ آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تجویز دی ہے کہ 31 جنوری تک اسکول صبح 9 بجے کھولے جائیں تاکہ بچوں کو سرد موسم میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ سندھ کے دوردراز اضلاع میں موسم کی شدت معمولاتِ زندگی کو زیادہ متاثر کرتی ہے، اس لیے فوری طور پر پرائیویٹ اسکولز اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلا کر نیا تعلیمی کیلنڈر طے کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم سندھ سردی کی شدت کے پیش نظر 31 جنوری تک اسکولوں کے اوقات کار صبح 9 بجے برقرار رکھنے کی منظوری دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی سال کے اختتام اور امتحانات میں کم وقت باقی ہے، اس لیے فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔
چیئرمین ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ یونیفارم، امتحانی سلیبس اور پیپرز کی اسپیسی فکیشن جلد جاری کی جائیں تاکہ طلبہ اور والدین کو بروقت آگاہی مل سکے اور تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رکھی جا سکیں۔
مزید پڑھیں :آئندہ 48 گھنٹوں میں کہاں کہاں برفبار ی ہو گی،جا نئے پیشین گوئی















