اہم خبریں

آئندہ 48 گھنٹوں میں کہاں کہاں برفبار ی ہو گی،جا نئے پیشین گوئی

لاہور ( اے بی این نیوز)نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ہوائیں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی، جس کے نتیجے میں مزید برفباری کا امکان ہے۔

سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں بھی برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث اہم شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ اس موسمی نظام کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر بھی متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی اور سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ برفباری اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ بالائی علاقوں کے رہائشی اور سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں اور طلبا کیلئے بڑی خوشخبر سامنے آگئی ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں