اہم خبریں

گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ، پیشگوئی سامنے آ گئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ، پیشگوئی سامنے آ گئی

گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی سامنے آ گئی۔

خیبرپختونخوا میں کل اتوار رات سے منگل کے روز تک مزید بارش اور بالائی اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 جنوری تک مغربی ہواؤں کا نئے سلسلے کی توقع ہے، پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے، بالائی علاقوں میں چند مقامات پر شدید برفباری کی توقع ہے۔

نشیبی علاقوں میں ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارشوں اور برفباری کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں و برفباری کے دوران مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جاں بحق افراد میں 7 بچے، ایک مرد، ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں۔7 فروری کی دوپہر سے باقاعدہ بسنت کا آغاز ہو گا، بسیں اور رکشے مفت چلائیں گے: مریم نواز

متعلقہ خبریں