اہم خبریں

ملک میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پشاور(اے بی این نیوز)ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔بیس کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، سب سے زیادہ مہنگا آٹا بنوں اور پشاور کے شہری خریدنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق بنوں اور پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کاتھیلا 2960 روپے میں دستیاب ہے۔

راولپنڈی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2933 روپے،کوئٹہ میں 2850، حیدر آباد میں 2760 روپے اور کراچی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سرگودھا میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2667 روپے تک پہنچ گیا ہے، ملتان، فیصل آباد، سکھر اور خضدار میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 روپے ہے۔

سیالکوٹ میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2540 روپے، بہاولپور میں آٹے کا تھیلا 2506روپے، لاڑکانہ میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2500 اورگوجرانوالہ میں ا2467 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور کے شہری سب سے کم قیمت میں بیس کلو آٹے کا تھیلا خرید رہے ہیں یہاں آٹا 1850 روپے میں بیس کلو فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔ہماری فوج مکمل تیار ہے، کسی بھی قسم کےحملے کو مکمل جنگ تصورکیاجائےگا: ایرانی حکام

متعلقہ خبریں