اہم خبریں

سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا

سویڈن(اے بی این نیوز)سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا۔افغان مہاجرین یورپ کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں، سویڈن نے سخت ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔

سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا ہے، سویڈن نے یورپی یونین سے افغان مہاجرین کیلئے مشترکہ دستاویزی نظام کا مطالبہ کیا ہے۔

سویڈن کے وزیر نے کہا کہ جرائم پیشہ افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں، جرائم میں ملوث افغان مہاجرین کو ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سویڈن وزیر نے افغان مہاجرین کو چارٹر فلائٹس سے بے دخلی کی تجویز دی ہے، یورپ میں افغان مہاجرین منظم جرائم اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں۔ایمازون کا ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں