اہم خبریں

جاپان کی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، قبل ازوقت انتخابات کا اعلان

جاپان(اے بی این نیوز)جاپان کی وزیراعظم نے ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے اور 8 فروری کو قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے اسپیکرنے بتایا کہ آرٹیکل 7 کے تحت ایوانِ نمائندگان تحلیل کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایوانِ زیریں کے تمام 465 ارکان کی مدتِ ملازمت ختم ہو جائے گی۔

پارلیمنٹ کے تحلیل ہونے کے بعد بجٹ اوردیگراہم مذاکرات عارضی طور پرمعطل رہیں گے تاکہ قبل از وقت انتخابات کے انتظامات کیے جا سکیں۔

وزیراعظم کا مقصد عوام سے براہِ راست رابطہ کرنا اور اپنی پارٹی کے لئے مضبوط مینڈیٹ حاصل کرنا بتایا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق انتخابات تک ملک میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو جائیں گی اور سیاسی جماعتیں اپنی مہمات کا آغاز کر دیں گی۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں