اہم خبریں

سچی محبت،دونوں میاں بیوی ایک ہی دن دنیا سے رخصت

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       )راولپنڈی کے علاقے شکریال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی ایک ہی دن انتقال کر گئے، جس سے پورا علاقہ سوگوار ہو گیا۔شکریال پروفیسر کالونی کے رہائشی 65 سالہ غلام مصطفیٰ بٹ شوگر کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ بدھ کے روز انتقال کر گئے، جس کے کچھ ہی دیر بعد ان کی اہلیہ بھی صدمہ برداشت نہ کر سکیں اور چل بسیں۔

ایک ہی دن میں میاں بیوی کی وفات کی خبر پھیلتے ہی اہلِ علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔دونوں میاں بیوی کی نمازِ جنازہ شکریال میں ادا کر دی گئی، جس میں اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ یہ واقعہ علاقے کے لیے ایک دل دہلا دینے والا سانحہ بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں :عورت کے حق میں بڑا قانون،اب کسی کو گھورنے، طلاق دینے، دوسری شادی کی دھمکی ،گالی دینے کی ہمت نہیں ہو گی،جوائنٹ فیملی میں زبردستی نہیں رکھا جا سکتا،خلاف ورزی پر سزا،جرمانہ ہو گا

متعلقہ خبریں