اسلام آباد (اے بی این نیوز )اتوار کی رات سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25جنوری کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ 26جنوری کو بالائی سندھ میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
مری، گلیات، ناران، استور اور اسکردو میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط کی ہدایت۔
بارشوں اور برفباری کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :چترال میں دلخراش واقعہ ،برفانی تودہ گرنے سے14 افراد جان سے گئے،جا نئے تفصیلات















