چترال (اے بی این نیوز )
چترال (اے بی این نیوز )چترال کے علاقے شیر سال میں برفانی تودہ پانچ مکانات پر گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین، 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں، جبکہ تودے تلے دبے 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جن میں سے دو زخمی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کے باعث راستے بند ہونے سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ امدادی ٹیمیں برف میں پیدل چل کر جائے حادثہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں، کیونکہ برف کے باعث گاڑیاں نہیں جا سکتیں اور گہرے بادلوں کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سروس بھی معطل ہے۔
کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس نظام الدین کے مطابق تمام 14 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مقامی افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو نکالنے میں ریسکیو ٹیموں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق برفانی تودے تلے سے 11 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، جن میں سے دو کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ چترال بھر میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مزید حادثات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ادھر وزیراعظم نواز شریف نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو متاثرین کو خوراک، طبی امداد اور عارضی پناہ فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
مزید پڑھیں :مری میں برفباری، اپ ڈیٹ آگئی ، گاڑیوں کا داخلہ بند، سیاحوں کا رش،جا نئے تفصیلات















