نئی دہلی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ساتھی اداکار نواز الدین صدیقی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کنگنا نے نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نواز صاحب کو انکے گھر کے باہر اس طرح بے عزت کیا جارہا ہے حالانکہ انہوں نے اپنا سب کچھ اپنی فیملی کو دے دیا، یہ دیکھ کر بہت دکھ ہورہا ہے۔کنگنا نے لکھا کہ نواز الدین صدیقی کئی سال کرائے کے مکان میں رہے اور وہ رکشے میں فلم ٹیکو ویڈ شیرو کی شوٹ پر آتے تھے، ابھی گزشتہ سال ہی انہوں نے یہ بنگلہ لیا تھا اور اب انکی سابقہ بیوی اسے لینے آگئی، نوازالدین پہلے ہی ان کے خاندان کے لیے بہت بڑی مالی مدد کر چکے ہیں۔کنگنا نے لکھا کہ عالیہ کو نواز الدین نے کئی سال پہلے طلاق دیدی تھی اب اچانک وہ انکے گھر میں آگئی اور نواز صدیقی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی اور سڑک پر کھڑا کرکے اتنے بڑے اسٹار کی ویڈیو بنا رہی ہے، کیا بدماشی ہے یہ؟، مجھے رونا آتا ہے۔کنگنا کا کہنا تھا کہ اداکاروں کا کام بہت مشکل ہے، اداکاری کی نوکریوں سے پیسہ کمانا آسان نہیں، میں حکام سے درخواست ہے کہ وہ اس پر کارروائی کریں اور اس خاتون کو واپس اسکے اپارٹمنٹ میں بھیجیں جو نواز الدیں صدیقی نے ہی خرید کر اسے دیا ہے۔کنگنا نے مزید لکھا کہ یہ خاتون نواز صاحب کی بوڑھی ماں اس وقت بنگلے اندر ہی قید ہیں اور اپنے بیٹے کا انتظار کررہی ہیں۔
