اسلام آباد (اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کسٹم کلکٹریٹ کی جانب سے پکڑی گئی گاڑی کو مجھ سے منسوب کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس حوالے سے وضاحت کرتا ہوں کہ اس گاڑی سے نہ تو میرا اور نہ ہی میرے بیٹے کا دور دور تک کوئی واسطہ ہے اور نہ ہی اس گاڑی کی بابت درج کی جانے والی ایف آئی آر میں ہمارا کوئی ذکر ہے ۔مخالفین ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں میں عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام نے مجھے اپنا نمائندہ چنا ہے حلقے کے عوام کی خدمت کو اولین فریضہ سمجھتا ہوں۔مخالفین کو ہر بار منہ کی کھانی پڑی ہے ناکامی کے بعد وہ میرے خلاف سازشیں کرنے میں لگے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :لاکھوں سرکاری ملازمتیں















