اہم خبریں

پاکستان سپر لیگ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے افسوسناک خبر،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پاکستان سپر لیگ 2026 سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے افسوسناک خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹر فاف ڈو پلیسی انجری کے باعث اس سیزن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ذرائع کے مطابق 41 سالہ فاف ڈو پلیسی اپنے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہو سکے، جس کے باعث انہیں پی ایس ایل 2026 سے دستبردار ہونا پڑا۔ ان کی انجری گزشتہ سال کھیلی گئی ایس اے 20 لیگ 2025-26 کے دوران ہوئی تھی، جس میں سیزن کے وسط میں ہی انہیں ایونٹ چھوڑنا پڑا۔

طبی ماہرین کے مطابق چوٹ سنگین نوعیت کی ہے اور مکمل بحالی کے لیے سرجری ضروری ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں فاف ڈو پلیسی چند ماہ تک مسابقتی کرکٹ سے دور رہیں گے۔ان کی پی ایس ایل سے غیر موجودگی لیگ کے لیے بڑا نقصان ہے، کیونکہ فاف ڈو پلیسی نہ صرف دنیا کے مقبول اور سینئر غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں بلکہ ان کی موجودگی لیگ کے معیار اور شائقین کی دلچسپی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی نے حال ہی میں آئی پی ایل 2026 کی نیلامی میں حصہ نہیں لیا اور دہلی کیپیٹلز نے انہیں ریلیز کر دیا تھا۔ وہ پی ایس ایل میں پانچ سال بعد واپسی کرنے والے تھے، لیکن انجری نے ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

فاف ڈو پلیسی نے آخری بار پی ایس ایل 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی اور اب تک دو فرنچائزز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی، کے لیے 6 میچز کھیل کر 5 اننگز میں 107 رنز بنائے، اوسط 21.40 اور اسٹرائیک ریٹ 122.98 رہا۔بین الاقوامی کیریئر میں بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے، جہاں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4,163 رنز، ون ڈے میں 1,507 رنز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 1,527 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں  :8 فروری کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا بڑ ااعلان،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں