اہم خبریں

8 فروری کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا بڑ ااعلان،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کئی سیاہ دن دیکھے ہیں اور 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بہت ظلم کیے گئے ہیں، لیکن 8 فروری کو یہ ظلم انتہا کو پہنچ گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ملکی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسیاں بین الاقوامی دباؤ کے تحت بنتی ہیں اور ملکی مفاد کے تابع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم میں جو استثنیٰ دی گئی ہیں، وہ واپس کرنا ہوں گی۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور واضح کرے کہ کون سے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا: “آپ ایوان کو اعتماد میں نہیں لے رہے، چلیں مت لیں، مگر کیا کابینہ کو اعتماد میں لیا؟”

انہوں نے مشاورت اور مفاہمت کی پالیسی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طریقے سے بہت سے الجھے ہوئے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، مولانا فضل الرحمان نے محمود اچکزئی کو قائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

مزید پڑھیں  :وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں