اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیپلز پارٹی کے وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے وفد میں نوید قمر، شیری رحمان اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے۔
اس ملاقات میں حکومتی وفد نے پیپلز پارٹی کو مشترکہ اجلاس میں پیش کی جانے والی مجوزہ قانون سازی پر اعتماد میں لیا اور تمام نکات پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو دانش اسکولز، گھریلو تشدد اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق سے متعلق بلوں پر کچھ تحفظات تھے۔ اعظم نذیر تارڑ اور وزارت قانون کے حکام نے ان بلوں کی تفصیلات پر پیپلز پارٹی قیادت کو بریف کیا
اور وضاحتیں پیش کیں۔اہم بات یہ ہے کہ حکومت نے تینوں بلوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلز پارٹی کی مجوزہ ترامیم شامل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس کے بعد مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے تینوں بلز میں پیپلز پارٹی کی ترامیم شامل کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے غزہ پیس بورڈ کے چارٹر پر دستخط کر دیئے















