لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب میں شہری سہولتوں کے دائرے میں ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ اب وائلڈ لائف ہنٹنگ لائسنس حاصل کرنا مزید آسان ہو گیا ہے کیونکہ یہ سہولت باقاعدہ طور پر ای خدمت مرکز پر لانچ کر دی گئی ہے۔اس نئی سروس کے تحت شہری اب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے تحت ریگولیٹڈ اور لیگل طریقے سے ہنٹنگ لائسنس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، وہ بھی مکمل آن گراؤنڈ اسسٹنس کے ساتھ۔ اس کا مقصد ایک شفاف، تیز اور سٹیزن فرینڈلی پراسیس فراہم کرنا ہے تاکہ لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
ای خدمت مراکز میں یہ سہولت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہوگی، جہاں ٹرینڈ اسٹاف درخواست گزاروں کی رہنمائی کرے گا۔ یہ اقدام ڈیجیٹل گورننس، پبلک سروس ڈیلیوری اور سٹیزن فسیلیٹیشن کے وژن کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ورلڈ کپ میچز بھارت میں نہیں کھیلیں گے بنگلہ دیش کا دو ٹوک مؤقف















