اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان کی معیشت میں ایک مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے، جہاں شرحِ سود سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے۔ دو سال پہلے جو پالیسی ریٹ ریکارڈ 22 فیصد تک پہنچ گیا تھا، وہ اب 10 فیصد سے بھی کم ہو چکا ہے، جو حکومت کی سنجیدہ معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کا ثمر ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے حالیہ ٹی بل نیلامی میں شرحِ سود 10 فیصد سے نیچے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق، حکومتی قرض کے لیے ہونے والی بولیوں میں شرحِ منافع 9.89 فیصد رہی، جو گزشتہ نیلامی کے مقابلے میں 0.30 فیصد کم ہے۔ تین ماہ کے ٹی بل پر منافع کی شرح 9.89 فیصد رہی، جو پچھلے نیلامی کے مقابلے میں 0.25 فیصد کم ہوئی۔ چھ ماہ کے ٹی بل پر شرحِ منافع 9.94 فیصد رہی، جہاں بھی معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔
ماہرین کے مطابق شرحِ سود میں یہ کمی پاکستان کی معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سے سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور اقتصادی ترقی کے امکانات مزید بڑھیں گے۔
مزید پڑھیں۔لاہور؛ اچھرہ مارکیٹ میں تاجروں کا سونا غبن کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار















