لاہور ( اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل وزیر کی والدہ رضائےئے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق زرتاج گل وزیر کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور آج خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں کا کہنا ہے کہ مرحومہ نے بیماری کے باوجود صبر و حوصلے کے ساتھ زندگی گزاری۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 5 بجے ان کے آبائی علاقے بنوں ڈومیل (بائیخیل) کوٹکا خویداد خان میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی شخصیات، اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنےشرکتکی۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے بھی زرتاج گل وزیر اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں :بارش اور برفباری، کب سے آغاز،موسمی الرٹ جاری ،جا نئے تفصیلات















