واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اس کا انجام ایران کے لیے تباہ کن ہوگا اور امریکا پورے ملک کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دے گا۔امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ٹرمپ سے ایران کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے پیشگی ایک نوٹیفکیشن تیار کر رکھا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور امریکا اپنی قیادت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر ایران کی جانب سے انہیں قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک انتباہ نہیں بلکہ ایک واضح پیغام ہے کہ امریکا اپنی خودمختاری اور قیادت کے دفاع میں انتہائی سخت ردعمل دے سکتا ہے۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ایران میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات اور نقصانات کے ذمہ دار امریکی صدر ٹرمپ ہیں۔ اس بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :بابا وانگا کی ایک اور حیرت انگیز پیشین گوئی سچ ثابت ہو گئی،جا نئے کو نسی















