اہم خبریں

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) آنے والے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد کرکٹ شائقین میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹیم کی قیادت کے لیے سلمان علی آغا کا نام سب سے آگے ہے، جبکہ بابر اعظم اور صائم ایوب بھی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

دیگر نمایاں ناموں میں صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان خان شامل ہیں، جو اپنی جارحانہ بیٹنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی کی وجہ سے سلیکٹرز کی نظر میں ہیں۔ اسی طرح عثمان طارق، فخر زمان اور خواجہ نافع بھی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

بولنگ اور آل راؤنڈ ڈیپارٹمنٹ میں فہیم اشرف، محمد نواز، ابرار احمد اور سلمان مرزا کے نام زیر غور ہیں، جو ٹیم کو بیلنس فراہم کر سکتے ہیں۔ فاسٹ بولنگ اٹیک کو مضبوط بنانے کے لیے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بھی ممکنہ اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے، جن کی رفتار اور سوئنگ کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فہرست حتمی نہیں اور کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور آئندہ سیریز میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلیاں بھی ممکن ہیں۔ شائقین سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور ممکنہ ٹیم کمبی نیشنز پر دلچسپ بحث بھی جاری ہے۔اب سب کی نظریں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حتمی اعلان پر ہیں، جس میں ورلڈ کپ کے لیے آفیشل اسکواڈ سامنے آئے گا۔ کرکٹ فینز کو امید ہے کہ یہ ٹیم گرین شرٹس کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سرخرو کر دے گی۔

مزید پڑھیں :کرکٹ کی دنیا کے بہترین سپنر انتقال کر گئے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں