اہم خبریں

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے اسٹیو اسمتھ کو باہر کردیا

آسٹریلیا(اے بی این نیوز)ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ گزشتہ دو سالوں میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کے باجود ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی 2024 کے اوائل میں کھیلنے والے اسٹیو اسمتھ نے ایشیز کے بعد بگ بیش میں 42 بالز پر 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اگلے ہی میچ میں 54 رنز بناکر اپنی ٹیم کو کوالیفائر فائنل میں بھی پہنچایا۔

اسٹیو اسمتھ فروری 2024 سے اب تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 سنچریز اور 5 نصف سنچریز اسکور کرچکے ہیں۔

انہوں نے 51.18 کی اوسط اور 156 کے اسٹرائیک ریٹ سے 819 رنز بنائے ہیں تاہم اس سب کے باوجود وہ مستقبل کے لیےآسٹریلیا کے محدود اوورز فارمیٹ کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں۔کراچی: گل پلازہ سے متصل رمپا پلازہ غیر محفوظ قرار، انتظامیہ کو نوٹس جاری

متعلقہ خبریں