اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے قانون سازی کی سفارش کردی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے قانون سازی کی سفارش کر دی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹس جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہیں،تاہم بدقسمتی سے کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔

ترجمان کےمطابق الیکشن کمیشن نےالیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کی سفارش حکومت کوارسال کردی ہے،جس کے تحت بلدیاتی انتخابات مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہونےیا تحلیل ہونے کی صورت میں لازمی کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کاکہنا ہےکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اوربروقت انتخابات جمہوری تسلسل کے لیے ناگزیر ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نےمزید کہا کہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی کے بغیر جمہوریت کو نچلی سطح تک مؤثر طور پر منتقل نہیں کیا جا سکتا، اس لیے قانون سازی میں تاخیر جمہوری عمل کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان

متعلقہ خبریں