اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اب ایک طرف بڑی خبر ملنے کا امکان ہے جس کا تعلق مستقبل سے ہو گا اور جس کو بھی روزگار میں مشکل پیش آ رہی ہے وہ بھی انشاءاللہ ختم ہو سکے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دنوں سے کسی مشکل میں پھنسے ہوئے تھے وہ انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوںگے اور روزگار کے حوالے سے بھی اب بہتری ملنے کے امکانات ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ ان دنوں جو بات اور مسئلے کو لےکر پریشان ہیںانشاءاللہ اُس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بہترین سلسلہ اس حوالے سے سامنے آ جائے گا فکر نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے اب حالات بدل رہے ہیں آپ کسی اہم پریشانی سے نکل رہے ہیں اور جو مخالفت چل رہی تھی اُس میں واضح کمی آنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صحت پر توجہ دیں اِن دنوں یہ خانہ مشکل میں دکھائی دیتا ہے اور آپ خود بھی انجانی سی بندش جیسی صورتحال کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، صدقہ دیں، نظر اتاریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی ایسے شخص کی باتوں میں نا آئیں جو سبز باغ دکھا رہا ہے آپ کو بہت نقصان ہو سکتا ہے ان دِنوں ہر قدم کو پھونک کر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج کسی معاملے میں سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی اور اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ بس اپنی نیت ٹھیک رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے میں ہیں جہاں سے ان کا نکلنا مشکل دکھائی دے رہا تھا اب بحکم اللہ مکھن میں سے بال کی طرح یہاں سے انشاءاللہ نکل جائیں گے، فکر نہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی ایسا نہ کریں ورنہ آپ کے گلے پڑ جائے گا، نقصان بہت ہو گا اکیلے کام کرنے میں بہتری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج ایک اہم دن ہے جو کام کافی دِنوں سے رُکا ہوا تھا وہ اب چل پڑے گا اور جہاں سے پیسوں کی اُمید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہونے کی اُمید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اپنی زندگی میں اگر تبدیلی لانے کا اچھا موقع مل رہا ہے تو اس کو اپنے ہاتھوںسے مت جانے دیں اور کوشش کریں کہ قدم اٹھا لیا جائے بار بار ایسا نہیںہوتا۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ اُن لوگوں کے قریب ہیں جو آپ کی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور آپ کو جب بھی موقع ملتا ہے نقصان دے جاتے ہیں اسلئے اب ان سے فوری دوری بہت بہتر ہے۔

متعلقہ خبریں