اہم خبریں

سانحہ کراچی ،حلیم عادل شیخ نے اس کی وجہ بتادی

کراچی (اے بی این نیوز     )تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کی تاخیر، غیر قانونی تعمیرات اور وسائل کی کمی اس سانحے کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے متاثرین کو مکمل معاوضہ، گل پلازہ کی تعمیر نو اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ شہریوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے دورے پر احتجاج کیا اور “قاتل میئر” کے نعرے لگائے۔یہ سانحہ کراچی کے تجارتی مرکز میں ایک بڑا انسانی اور معاشی نقصان ہے۔ اربوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ شہریوں میں غم و غصہ ہے اور فائر سیفٹی کے نظام پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو شفا دے اور لاپتہ افراد کو سلامت نکالے۔

مزید پڑھیں  :جنگ بندی ہو گئی

متعلقہ خبریں