اہم خبریں

جنگ بندی ہو گئی

دمشق (اے بی این نیوز     )دمشق میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں شامی حکومت اور امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان تمام محاذوں پر فوری اور جامع جنگ بندی طے پا گئی ہے۔ یہ معاہدہ شمال مشرقی شام میں کئی دنوں سے جاری شدید جھڑپوں اور شامی فوج کی پیش قدمی کے بعد عمل میں آیا ہے۔

شامی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے اور اس کے تحت فریقین ہر قسم کی عسکری کارروائیاں روک دیں گے۔ معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ ایس ڈی ایف سے وابستہ تمام مسلح عناصر دریائے فرات کے مشرقی کنارے کی طرف واپس جائیں گے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

دستاویز کے مطابق جنگ بندی کے اگلے مرحلے میں ایس ڈی ایف کے جنگجوؤں کو مرحلہ وار سکیورٹی اسکریننگ کے عمل سے گزارا جائے گا۔ سکیورٹی جانچ کے بعد ان اہلکاروں کو شامی وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ میں ضم کرنے کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے، جس کا مقصد ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا اور غیر ریاستی مسلح گروہوں کا خاتمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں  :اب بنیں گی خواتین با اختیار،WE،فنانس کوڈ کے نفاذ کا آغاز کر دیا گیا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں