اسلام آباد (اے بی این نیوز )سی ایس ایس 2025 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے ایک اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کا حتمی نتیجہ آئندہ ماہ فروری کے آخری ہفتے میں جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نتائج کے اعلان سے متعلق تمام انتظامی اور تکنیکی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ ایف پی ایس سی کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ نتائج بروقت جاری ہوں۔ کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس 2025 سے متعلق تمام مراحل تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
ایف پی ایس سی حکام کے مطابق تحریری امتحان کے بعد طبی معائنوں اور نفسیاتی جائزوں سمیت انٹرویوز کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ 80 فیصد سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی ماندہ امیدواروں کے انٹرویوز بھی چند دنوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس کے بعد حتمی میرٹ لسٹ تیار کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس 2025 میں کامیابی کا تناسب اس بار بھی انتہائی کم رہنے کا امکان ہے، جو تقریباً اڑھائی فیصد کے قریب ہو سکتا ہے۔ یہ شرح ایک بار پھر اس امتحان کی سختی اور معیار کو نمایاں کرتی ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کے صدر نے انتہائی سخت اور دو ٹوک انتباہ جاری کر دیا ،جا نئے کیا















