اہم خبریں

ونڈر بوائے کون نکلا،حافظ نعیم الرحمان نے انکشاف کردیا،جا نئے تفصیلات

کراچی (اے بی این نیوز     )کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات اور شہری بدانتظامی پر جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے حکومتِ سندھ اور پیپلز پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کو ونڈر بوائے بنا کر بڑی بڑی پریزنٹیشنز دیتے رہے، انہی کی پارٹی نے کراچی شہر کا بیڑہ غرق کر دیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے سوال اٹھایا کہ کراچی کی موجودہ تباہ حال صورتحال کا ذمہ دار آخر کون ہے اور شہری کس سے سوال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پیرس بنانے کے دعوے کرتے رہے، آج وہ کہاں غائب ہیں۔ شہر کھنڈر بنتا جا رہا ہے، لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے اداروں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے آخر کس مرض کی دوا ہے، اگر غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کی نگرانی نہیں کرنی تو اس ادارے کا کردار کیا رہ جاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے براہِ راست بلاول بھٹو زرداری سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اب کون جواب دے گا؟ کراچی میں صرف ایک واقعے میں 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ مرنے والے افراد کی آڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جو ریاستی اور حکومتی بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ محض حادثات نہیں بلکہ مجرمانہ غفلت ہے، جس پر خاموشی بھی جرم کے مترادف ہے۔ کراچی کے عوام لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک چکے ہیں، مگر اقتدار میں بیٹھے لوگ اب بھی دعووں اور بیانات تک محدود ہیں۔

مزید پڑھیں  :یکم شعبان 20 جنوری کو ہوگی

متعلقہ خبریں